ایم کیوایم معاملے میں مداخلت پر آرمی کا مشرف کو جوابی پیغام سامنے آگیا

ایم کیوایم معاملے میں مداخلت پر آرمی کا مشرف کو جوابی پیغام سامنے آگیا
ایم کیوایم معاملے میں مداخلت پر آرمی کا مشرف کو جوابی پیغام سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ نگار اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ سابق فوجی صدرپرویزمشرف نے مداخلت کی کوشش کی لیکن فوج نے اپنے سابق سپہ سالار کو ہدایت کی کہ وہ اپنے آپ کو ان معاملات سے الگ رکھیں ، اسی میں بہتری ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگوکرتے ہوئے نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ فوجی قیادت نے شرپسندعناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا اور ایم کیوایم کے معاملات پر سابق جنرل مشرف نے ملٹری اسٹملشمنٹ کو پیغام بھیجا ہے کہ ایم کیو ایم سے اتنی سختی اچھی نہیں جس پر یہ جواب دیا  گیا ہے کہ ہمیں نہ بتائیں کہ کیا کرنا ہے، ہم نے جو کرنا ہے وہ ہم کرینگے، آپ کا بہت بہت شکریہ، اس معاملے سے اپنے آپ کو الگ ہی رکھیں تو بہتر ہے۔
 نجم سیٹھی نے کہا کہ جنرل مشرف نے سب سے زیادہ متحدہ کو استعمال کیا۔

مزید :

قومی -