سانحہ پشاور بڑا دکھ، ملک کو مسلح جتھوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا: پرویز رشید

سانحہ پشاور بڑا دکھ، ملک کو مسلح جتھوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا: پرویز رشید
سانحہ پشاور بڑا دکھ، ملک کو مسلح جتھوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا: پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک کو کسی صورت مسلح جتھوں کے حوالے نہیں کیا جا سکات اور نہ ہی کسی کو مسلح لشکر بنانے کی اجازت دی جا سکتی ہے، پاکستان میں اب دہشتگردوں کو یہ فیصلہ نہیں کرنے دیا جائے گا کہ ہم کیا کریں گے۔ سانحہ پشاور کے شہداءکی یاد میں منعقد کی جانے والی خصوصی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پر دہشتگردوں کا حملہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والا جانی نقصان عظیم دکھ ہے جسے آنے والی نسلیں بھی محسوس کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے دکھ کا اظہار الفاظ میں ممکن ہی نہیں ہے، اس افسوسناک واقعے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اب اس ملک میں اسلحہ صرف دفاعی ادارے ہی رکھ سکیں گے۔

کراچی آپریشن جاری، بے نظیر کی برسی پر بلاول یا آصف زرداری شریک ہوں گے: شرجیل میمن

مزید :

قومی -اہم خبریں -