یوم پاکستان پریڈ میں شریک فوجی دستوں کے اعزاز میں ظہرانہ ، صدر پاکستان مہمان خصوصی تھے

یوم پاکستان پریڈ میں شریک فوجی دستوں کے اعزاز میں ظہرانہ ، صدر پاکستان مہمان ...
یوم پاکستان پریڈ میں شریک فوجی دستوں کے اعزاز میں ظہرانہ ، صدر پاکستان مہمان خصوصی تھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں شریک فوجی دستوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ہے جبکہ اس تقریب میں صدر پاکستان ممنون حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بتایا گیا ہے کہ فوجی دستوں کے اعزاز میں ظہرانہ شکر پڑیاں گراﺅنڈ میں دیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر صدر ممنون حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارک باد ملنی چاہیئے جبکہ اس پریڈ نے پوری قوم کو متحد کیا ہے۔صدر پاکستان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یوم پاکستان کی پر وقار تقریب دہشت گردی کے خلاف قومی امنگوں کی عکاس ہے جبکہ اس تقریب کے ذریعے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔انہوں نے شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداءنے مادر وطن کے لیے جان کی قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی ہے جبکہ صدر پاکستان کی جانب سے پریڈ کے شرکاءکو یادگاری شیلڈز بھی دی گئی ہیں۔

ایم کیو ایم نے کراچی میں اپنے تمام دفاتر بند کر دیے ہیں : فاروق ستار

مزید :

قومی -