بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر نواز شریف کا نریندر مودی کو مبارکباد کا خط
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے بھارتی عوام اور حکومت کو یوم جمہوریہ کی خصوصی مبارک باد کے ساتھ نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے ۔نواز شریف کی جانب سے خط میں نریندر مودی کو کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ برابری کے تعلقات چاہتا ہے جبکہ دونوں ممالک مل کر عوام کے لیے کام کر سکتے ہیں۔
جنرل راحیل شریف نے امریکہ کو پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت فراہم کردئیے: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے جبکہ ان ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں ترقی اور خوشحالی کی منزل کو حاصل کرنا چاہتا ہے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان خود مختاری، احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر تعلقات کو قائم رکھنا چاہتا ہے۔جبکہ بھارت کو بھی تعلقات بہتر بنانے کے لیے لچک دکھانی ہو گی۔