دتہ خیل میں فورسز کی فضائی کارروائی، اہم کمانڈروں سمیت 39 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ ڈپو تباہ

دتہ خیل میں فورسز کی فضائی کارروائی، اہم کمانڈروں سمیت 39 دہشت گرد ہلاک، ...
دتہ خیل میں فورسز کی فضائی کارروائی، اہم کمانڈروں سمیت 39 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ ڈپو تباہ
کیپشن: Jet Shelling

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن ”ضرب عضب“ کامیابی سے جاری ہے جہاں تازہ ترین کارروائیوں میں مزید 39 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز دتہ خیل میں فضائی حملے میں 39 دہشت گرد مارے گئے جبکہ زیر زمین اسلحہ کا بڑا ڈپو بھی تباہ ہو گیا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے مطابق اسلحہ ڈپو کے تباہ ہونے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکوں کی آواز پائلٹس نے بھی سنی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 39 ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں 2 اہم شدت پسند کمانڈر بھی شامل ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -