درآمد کی جانے والی ایل این جی قدرتی گیس سے مہنگی ہے،سندھ سے نکلنے والی گیس ہمیں ملنی چاہیے:قائم علی شاہ

درآمد کی جانے والی ایل این جی قدرتی گیس سے مہنگی ہے،سندھ سے نکلنے والی گیس ...
درآمد کی جانے والی ایل این جی قدرتی گیس سے مہنگی ہے،سندھ سے نکلنے والی گیس ہمیں ملنی چاہیے:قائم علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہاہے کہ جو ایل این جی برآمد کی گئی ہے قدرتی گیس کے مقابلے میں مہنگی ہے ،جو گیس سندھ سے نکلتی ہے وہ ہمیں ملنی چاہیے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد کرنے اور ایل این جی کی قیمت کے معاملے پر سندھ حکومت کو اعتماد میں نہیں لیاگیا ،23فیصد گیس بلوچستان پیداکرتاہے ،ایل این جی کی جہاں ضرورت ہے وہاں دی جائے لیکن جو گیس سندھ میں سے نکلتی ہے وہ ہمیں ملنی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ ہر تین ماہ میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوتاہے ،ایجنڈے پر نہ ہونے پر سی سی آئی میں ایل این جی پر بات کی تھی لیکن ایجنڈے پر نہ ہونے کے باعث ہماری بات نہیں سنی گئی ۔قائم علی شاہ نے کہاکہ درآمد کی جانے والی ایل این جی وہ قدرتی گیس کے مقابلے میں مہنگی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -