آئین میں فوجی عدالتوں کی کوئی جگہ نہیں : سینیٹر رضا ربانی
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءرضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین میں ملٹری کورٹس نظر نہیں آتیں۔ملک میں سول کورٹس موجود ہیں ہمیں ان کا نظام بہتر بنانا چاہیئے۔سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے تب ہی ملٹری کورٹس کا قیام عمل میں آ جاتا ہے۔ملٹری کورٹس کی بجائے ہمیں سول کورٹس پر توجہ اور بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملٹری کورٹس کے ذریعے دہشت گردی کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔جبکہ انہوں نے سیاستدانوں کو مزید کہا کہ ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیئے کہ کیسے ہمارے ملک کے 2 منتخب وزرائے اعظم کو مارشل لاءکے ذریعے ہٹایا گیا تھا۔
ٹمبر مارکیٹ آتشزدگی ، ملک ریاض کا 10 لاکھ روپے فی دکان دینے کا اعلان