وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کی منظوری ...
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کی منظوری دیدی
کیپشن: Petrol Pump

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے منظوری کے بعد یکم جنوری سے پیٹرول 6.25 روپے فی لیٹر، ہائی آکٹین14.14 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 11.26 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 7.86 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10.48 روپے فی لیٹر کمی ہو گی۔

مہنگائی میں مزید اضافہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بھی بے اثر

حکام کے مطابق جی ایس ٹی میں اضافے کے باجود عوام کو 6 تا 14 روپے تک کا ریلیف دینے کی منظوری دی گئی ہے اور یکم جنوری سے پیٹرول کی نئی قیمت 78.28 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت86.23 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 67.50 روپے فی لیٹر ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن آج شام جاری کر دیا جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -