کنفرمیشن نہ ملنے پر لاہور ہائیکورٹ کے جج شاہ خاور مستعفی

کنفرمیشن نہ ملنے پر لاہور ہائیکورٹ کے جج شاہ خاور مستعفی
کنفرمیشن نہ ملنے پر لاہور ہائیکورٹ کے جج شاہ خاور مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جج مسٹر جسٹس شاہ خاور گزشتہ روز اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنے عہدے کے معیاد 21 مارچ کو مکمل ہونے پر بطور جج لاہور ہائیکورٹ کنفرمیشن نہ ملنے اپنے عہدے سے مدت مکمل ہونے سے قبل ہی اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوادیا جسٹس شاہ خاور جو اس وقت لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ میں فرائض سرانجام دے رہے تھے کا تعلق راولپنڈی سے ہے، وہ لاہور ہائیکورٹ کا جج مقرر ہونے سے قبل سپریم کورت میں بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی -