اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے منتظر 13 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے منتظر 13 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری
 اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے منتظر 13 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی( آن لائن ) اڈیالہ جیل میں سزائے موت کےمنتظر 13 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئےہیں۔ جن میں سے دو مجرمان کو 17، چار کو 18، اور چارکو 19مارچ کو لٹکایا جائے گا ،3مجرموں کی پھانسی درج نہیں کی گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سزائے موت کے منتظر 13 مجرموں کو پھانسی کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔ان مجرموں میں دو کو 17، 4کو 18اور 4کو 19مارچ کو پھانسی دی جائے گی جبکہ 3مجرموں کی پھانسی کی تاریخ درج نہیں کی گئی اڈیالہ جیل میں کل 412قیدی سزائے موت کے ہیں جن سے 180کی اپیلیں عدالت میں ہیں, 80کی اپیلیں سپریم کورٹ میں ہیں 39،نے رحم کی اپیل کررکھی ہے