گوگل کی وہ سروس جس کے لیے پہلے 40ہزار روپے دینا پڑتے تھے،اب بالکل مفت

گوگل کی وہ سروس جس کے لیے پہلے 40ہزار روپے دینا پڑتے تھے،اب بالکل مفت
گوگل کی وہ سروس جس کے لیے پہلے 40ہزار روپے دینا پڑتے تھے،اب بالکل مفت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)گوگل نے اعلان کیا ہے کہ ان کی سروس گوگل ارتھ پرو کو صارفین کے لئے مفت فراہم کیا جائے گا۔ اس سے قبل یہ سافٹ وئیر 399ڈالر(تقریباً40ہزار روپے) سالانہ کی بنیاد پر صارفین کو میسر تھا۔بظاہر گوگل نے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے ،اپنے بلاگ پیغام میں گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’اب گوگل ارتھ پرو کی سروس مفت ملے گی۔‘

کیا آپ کو معلوم ہے' کی بورڈ' پر الفاظ ترتیب میں کیوں نہیں لکھے جاتے؟وجہ انتہائی دلچسپ

گوگل ارتھ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین دنیا بھر کے نقشے ،سمندر، عمارات، شہر نا صرف دیکھ سکتے ہیں بلکہ چاہیں تو 3Dکا استعمال کرتے ہوئے اپنی مرضی کی عمارات بھی ڈیزائن کر سکتے ہیں۔
چونکہ یہ سافٹ وئیر تھوڑا بھاری ہے اس لئے جو لوگ یہ سافٹ وئیر استعمال کرنا چاہتے ہیں ان کے پاس اچھے سسٹم کا ہونا ضروری ہے۔ گوگل ارتھ کے لئے کم از کم Pentium 4پروسیسر جس کی سپیڈ 2.4GHzہو، ہاردڈ ڈسک پر 2GBفری جگہ،1GB RAMاور ونڈوز7,،XPیا ونڈوز 8ہوں۔