گلیکسی S6 کے کیمرے کے زبردست فیچرز

گلیکسی S6 کے کیمرے کے زبردست فیچرز
گلیکسی S6 کے کیمرے کے زبردست فیچرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے گلیکسی S6 اور S6 Edge متعارف کرا کر موبائل فون کی دنیا میں نا صرف تہلکہ مچا دیا ہے بلکہ اپنی سب سے بڑی حریف کمپنی ایپل کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ سام سنگ نے سپین کے شہر بارسلونا میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانفرنس میں نئے سمارٹ فونز متعارف کرائے جس دوران ان کے متعدد فیچرز کے بارے میں شرکاءکو آگاہ کیا گیا۔
سام سنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا نیا سمارٹ فون ہر لحاظ سے آئی فون سے بہتر ہے جبکہ اس کا کیمرہ تو واقعی بہترین ہے جو ہر طرح کی لائٹ کنڈیشنز میں زبردست تصاویر اتارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سام سنگ نے تعارفی تقریب کے دوران ہی آئی فون 6 اور گلیکسی S6 کے کیمرے کا موزانہ پیش کیا اور اس دوران تصاویر بھی دکھائیں جنہیں دیکھ کر یقینا یہ کہا جاتا ہے کہ سام سنگ کا کیمرہ آئی فون کے کیمرے سے کہیںبہتر ہے۔ نیچے دی گئی تصویر سے متعلق سام سنگ نے واضح کیا کہ یہ دونوں تصاویر ایک ہی طرح کی لائٹ کنڈیشنز میں اتاری گئی ہیں جن میں واضح فرق ہے اور آپ یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ سام سنگ کا کیمرہ واقعی آئی فون سے بہتر ہے۔

کمپنی نے کیمرہ ایپلی کیشن میں بھی متعدد تبدیلیاں کی ہیں جس کے باعث اس کے کیمرہ کے سب سے بہترین فیچرز صرف ایک کلک کی دوری پر موجود ہیں جبکہ ہائی ریزولوشن والی تصاویر اتارنے والے افراد کیلئے الگ سے"Advance Mode" بھی شامل کیا گیا ہے جسے سلیکٹ کر کے مزید آپشنز تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ کمپنی کے مطابق سمارٹ فون کے ہوم سکرین کو دو دفعہ دبا کر فوراً کیمرہ ایپلی کیشن کھول کر محض2 سکینڈ میں تصویر بنائی جا سکتی ہے۔