کیاآپ اگلے 10سال زندہ رہیں گے؟سائنسدانوں نے بیٹھے بٹھائے معلوم کرنے کا طریقہ بتا دیا

کیاآپ اگلے 10سال زندہ رہیں گے؟سائنسدانوں نے بیٹھے بٹھائے معلوم کرنے کا ...
کیاآپ اگلے 10سال زندہ رہیں گے؟سائنسدانوں نے بیٹھے بٹھائے معلوم کرنے کا طریقہ بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوسٹن (نیوز ڈیسک) زندگی اور موت کے بارے میں اصل علم تو انسان کے پاس نہیں مگر امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان کے تیار کردہ سادہ فارمولے سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اگلے 10 سال کے دوران دنیا سے رخصت ہو رہے ہیں یا نہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آپ ٹریڈمل مشین (گھومنے والی سطح کی حامل مشین جس پر دوڑنے کی ورزش کی جاتی ہے) پر تین تین منٹ کیلئے سات بار دوڑیں۔ ان سات نشستوں کے دوران رفتار اور جسم کا آگے کی جانب جھکاﺅ مندرجہ ذیل ہو (دیئے گئے پوائنٹ اور دل کی دھڑکن کی رفتار بھی نوٹ کریں)
آپ بھی یورپی گاؤں کے 'چوہدری 'بن سکتے ہیں ،بس قیمت۔۔۔
            رفتار(میٹر فی گھنٹہ)    جھکاﺅ        پوائنٹ
پہلا مرحلہ:             1.7         10 فیصد    5
دوسرا مرحلہ:            2.5        12فیصد      7
تیسرا مرحلہ:            3.4        14 فیصد    10
چوتھا مرحلہ:            4.2        16 فیصد    13
پانچواں مرحلہ:            5.0        18فیصد    15
چھٹا مرحلہ:            5.5        20 فیصد    18
ساتواں مرحلہ:            5.5        22 فیصد    20
اب 220 میں سے اپنی عمر تفریق کریں اور جواب کو ورزش کے دوران نوٹ کی گئی دھڑکن کی رفتار کے ساتھ تقسیم کریں۔ اگر جواب تقریباً صفر سے 100 فیصد تک ہے تو اگلے 10 سال کے دوران زندہ رہنے کا امکان 97 فیصد ہے یعنی موت کا امکان 3 فیصد ہے۔
اگر جواب 100 سے زائد ہے تو موت کا امکان 2 فیصد ہے۔
اگر جواب صفر سے لے کر -100 کے درمیان ہے تو اگلے 10 سال کے دوران موت کا امکان 11 فیصد ہے جبکہ -100 سے کم جواب آنے کی صورت میں موت کا امکان 38 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ یہ محض ایک تحقیق کے نتائج ہیں اور انہیں کوئی باقاعدہ اصول قرار نہیں دیا جا سکتا۔