فلمی کہانیان حقیقت بن گئیں ،اب موبائل فون کنٹرول کریں ہاتھو ںکے اشاروں سے

فلمی کہانیان حقیقت بن گئیں ،اب موبائل فون کنٹرول کریں ہاتھو ںکے اشاروں سے
فلمی کہانیان حقیقت بن گئیں ،اب موبائل فون کنٹرول کریں ہاتھو ںکے اشاروں سے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)آپ نے کچھ فلموں میں دیکھا ہوگا کہ ہاتھوں کے اشارے سے موبائل فونز کو کنٹرول کیا جاتا ہے لیکن اب یہ خیالی باتیں حقیقت کا روپ دھار چکی ہیں۔ناروے کی ایک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا سسٹم بنا لیا ہے کہ آپ بآسانی اپنے موبائل سے سات فٹ تک دور بیٹھ کر اسے مزے سے کنٹرول کرسکتے ہیں۔

گلیکسی S6 کے کیمرے کے زبردست فیچرز
یہ سسٹم صارف کے ہاتھ کی حرکات کو دیکھتے اور الٹرا ساﺅنڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے فون کی ویڈیوز چلانے کے ساتھ سیلفی بنانے میں مدد کرتا ہے۔اسی طرح یہ آن لائن گیمز کے کردار بھی کنٹرول کر سکتا ہے۔Ultra-Fast Ultra-Far Interactionنامی اس سسٹم کو ناروے کی ایک کمپنی Elliptic Labsنے ڈیزائن کیا ہے۔اس سسٹم کے تحت سمارٹ فون کے سپیکرز سے الٹراساﺅنڈ سگنلز نکلتے ہیں جو کہ صارف کے ہاتھوں سے ٹکرانے کے بعد جسم کی کی حرکات کو دیکھتے ہوئے موبائل کی سکرین کو کنٹرول کرتے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فون کسی بھی جانب سے بیٹھ کر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔اس سسٹم کو چمگادڑ کے سسٹم کو دیکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔چمگادڑ حرکت کرنے کے لئے ایک مخصوص آواز نکالتی ہے اور اس کے ردعمل کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا سفر طے کرتی ہے۔کمپنی کے نائب صدر گونائل سٹرٹ کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کو مزید بہتر بنایا گیا ہے،پچھلے سسٹم میں صارف صرف19انچ کے فاصلے تک سکرین کو کنٹرول کر سکتا تھا لیکن اب سمارٹ فون اور ٹیبلٹ کے صارفین اس قابل ہوچکے ہیں کہ وہ سات فٹ دور بیٹھ کر بھی اپنا موبائل کنٹرول کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سسٹم کو دو کمپنیوں سے بات کرنے کے بعد بہت جلد انسٹال کیا جاسکے گا۔