جابز اینڈرائڈ سے جلتے تھے

جابز اینڈرائڈ سے جلتے تھے
جابز اینڈرائڈ سے جلتے تھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسکو (نیوز رپورٹ)عموماً یہی سمجھا جا تا ہے کہ ”ایپل“کمپنی کے بانی سٹیؤ جابز اپنی تمام مصنوعات پر مکمل بھروسہ کرتے اور انہیں بہترین سمجھتے ہیں لیکن ”ایپل انسائیڈر“نامی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ حقیقت اس سے ذرا مختلف تھی۔ امریکی جریدے نے جابز کی جانب سے اپنی کمپنی کو لکھی گئی ایک ای میل کی کاپی حاصل کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ گوگل کی موبائل کی دنیا میں کامیابی پر ذرا حسد کا بھی شکار تھے۔ اس ای میل کی پہلی سطر میں ہی لکھا ہے کہ’گوگل کے ساتھ مقدس جنگ‘ وہ تمام طریقے جن کے ذریعے ہم ان کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔لیؤجابز کا کہنا تھا کہ گوگل اور مائیکرو سوفٹ ٹیکنا لوجی میں ایپل سے آگے ہیں لیکن انہیں اس کاادراک نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایپل نوئیفیکیشنز اور آواز کے ذریعے موبائل کنٹرول کرنے کے معاملے میں گوگل سے پیچھے ہے ضروری ہے کہ چھلانگیں مارکر دشمن تک پہنچا جائے۔شاید یہی وجہ ہے کہ ایپل نے ”سری“لانچ کیا اور اب نئے آپریٹنگ سسٹم میں نو ٹیفیکیشنز کا نظام اینڈ رائد سے ملتا جلتا ہے۔