وہ 10باتیں جو اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کے لئے جاننا ضروری

وہ 10باتیں جو اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کے لئے جاننا ضروری
وہ 10باتیں جو اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کے لئے جاننا ضروری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) زیادہ تر اینڈ رائڈ فونز کا استعمال انتہائی آسان ہے لیکن ان کے استعمال کو موثر اور پرلطف بنانے کے لئے ہمارے پاس کچھ ایسے اقدامات ہیں جن پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے چونکہ اینڈرائڈ ایک کھلا پلیٹ فارم ہے تاہم اس کے لئے مزید گاہکوں کی ضرورت ہے۔ذیل میں اینڈرائڈ فون کے استعمال کے چند طریقے حسب ذیل ہیں۔
گوگل سیٹ کریں
اپنے ذاتی مددگار کے طور پر گوگل کے بارے میں سوچیں، گوگل ایپلی کیشن کھولیں اور اس میں اپنی ترجیحات بھریں۔گوگل کو اپنے پسندیدہ سٹاک سپورٹس ٹیم اور مزید ذاتی معلومات کے بارے میں بتائیں آپ گوگل کو گوگل میپ کے لئے اپنا ترجیحی موڈ بنا سکتے ہیں۔
لانچر کا استعمال کریں اور سکرین رپلیسمنٹ کو لاک کر دیں
ہمارے پسندیدہ لانچرز کو چیک کریں اور سکرین رپلیسمنٹ کو تالا لگا دیں۔
پاورسیونگ موڈ کو اینیبل کریں
سیٹنگ مینیو میں جائیں اور پاور سیونگ موڈ کو آن کریں تاکہ بیٹری لائف کو محفوظ کیا جا سکے۔
ایک اضافی بیٹری حاصل کریں
تمام فونز کسی بھی وقت بند ہو سکتے ہیں جبکہ آپ ہر وقت انہیں چارج بھی نہیں کر سکتے، لہٰذا دوران سفر آپ ایک اضافی بیٹری اپنے پاس رکھیں۔

 اپنا گوگل کروم اکاؤنٹ سائن ان کریں

اگر آپ اپنے فون پر گوگل براؤزر پر گوگل اکاؤنٹ میں سائن ان کرتے ہیں تو آپ کا بک مارک اور پریفرینس بذات خود کھل جائے گا۔

ایپلی کیشن کو ایک فولڈر میں منظم کریں

آپ اپنی ایپ کو علیحدہ علیحدہ تقسیم کرنے کے لئے ان کا ایک ایک علیحدہ فولڈر بنا سکتے ہیں اس سے ان کی تلاش اور استعمال آسان ہو جائے گا۔

تھرڈ پارٹی کی بورڈ استعمال کریں

گوگل پلے سٹور میں بہت سے کی بورڈ موجود ہوتے ہیں،آپ ان میں سے کسی بھی کی بورڈ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔کیونکہ بعض اوقات ٹائپ کرنے کی نسبت Swipe کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

ڈیٹا محفوظ کرنے کے لئے آتھینٹیکٹر کا استعمال کریں

گوگل تصدیق کندہ سیکیورٹی چیک کرنے کے لئے دو اقدام اٹھاتے ہیں جن سے گوگل اکاؤنٹ چیک کیا جاتا ہے جب آپ اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوتے ہیں تو آپ کو ایک کوڈ کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ کوڈ آپ کے پاس ورڈ سے علیحدہ ہوتا ہے جس کا مقصد کسی اجنبی کو آپ کا اکاؤنٹ استعمال کرنے سے منع کرنا ہوتا ہے۔

اپنے ڈیفالٹ ایپ کو بدل دیں

جب آپ کسی لنک کو ایک مرتبہ کلک کرتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ اس کے بعد اپنا ڈیفالٹ ویب براؤزر تبدیل کردیں اور کسی اور ڈیفالٹ سے بدل دیں۔