مائیکرو سافٹ نے ’ سپارٹن ‘ نامی ویب براﺅزر لانے کا فیصلہ کر لیا

مائیکرو سافٹ نے ’ سپارٹن ‘ نامی ویب براﺅزر لانے کا فیصلہ کر لیا
مائیکرو سافٹ نے ’ سپارٹن ‘ نامی ویب براﺅزر لانے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک ( نیوز ڈیسک ) مائیکروسافٹ کی جانب سے نیا ویب براﺅزر متعارف کرایا جارہا ہے۔جبکہ یہ فیصلہ 20 سال میں پہلی مرتبہ لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مشہور ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے 20 سال مین پہلی مرتبہ روائیتی انٹرنیٹ ایکسپلورر سے ہٹ کر نیا ویب براﺅزر پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہءجبکہ اس نئے براﺅزر کا مقصد فائر فاکس اور گوگل کروم کی بالا دستی کو ختم کرنا ہے۔
 مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کی تفصیلات کے ساتھ کمپنی اپنے انٹرنیٹ ایکسپلورر کا جانشین سامنے لارہی ہے جس کا نام ’ سپارٹن ‘ منتخب کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نام کا انتخاب گوگل کروم کو ہرانے کی جنگ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

سام سنگ سستا ترین سمارٹ فون متعارف کروانے کی تیاری میں
اسپارٹن کو ڈیسک ٹاپ، ایپل کے آئی او ایس اور آئنڈرائیڈ سسٹمز میں استعمال کیا جاسکے گا جبکہ یہ کورٹنا نامی وائس اسسٹنس بھی فراہم کرے گا جو گوگل اور ایپل کی جانب سے بھی فراہم کی جارہی ہے۔ اس میں کسی ویب سائٹ کا ڈیسک ٹاپ اور موبائل ورژن ایک ہی اسکرین پر دیکھنے کا نیا فیچر بھی موجود ہے جبکہ مزید فیچرز کا اعلان مائیکروسافٹ کی جانب سے تقریب میں کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے مائیکروسافٹ کا یہ نیا براﺅزر انٹرنیٹ ایکسپلورر 12 کی جگہ لے گا۔