اب ایپل آپ کے ’گھر کا ماحول‘ تبدیل کرے گا

اب ایپل آپ کے ’گھر کا ماحول‘ تبدیل کرے گا
اب ایپل آپ کے ’گھر کا ماحول‘ تبدیل کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کی حیرت انگیز ترقی سے جس طرح کمپیوٹر اور موبائل فون انتہائی سمارٹ ہو چکے ہیں اسی طرح اب آپ کا گھر بھی ”سمارٹ ہوم“ بن سکے گا اور اس کیلئے ایپل کمپنی کا Home Kit پلیٹ فارم اب تک کی اہم ترین پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ پلیٹ فارم اس لحاظ سے منفرد اہمیت کا حامل ہے کہ اسے استعمال کرتے ہوئے مختلف کمپنیوں کی مصنوعات کو آٹومیٹک کنٹرول کے تحت لایا جا سکتا ہے یا انہیں موبائل فون کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ Home Kit کی غیر موجودگی میں ہر کمپنی کی مصنوعات کیلئے اس کی مخصوص ایپ استعمال کرنا پڑتی ہے جبکہ اب مختلف کمپنیاں ایسی پراڈکٹس بنا رہی ہیں کہ جن کو صرف Home Kit سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

مرد بے وفائی کیوں کرتے ہیں؟تحقیق نے جواب دے دیا

اس کیلئے سادہ ترین طریقہ یہ ہے کہ Home Kit پلگ خریدا جائے اور بلب، ٹی وی یا کسی بھی آگے کا سوئچ اس میں لگایا جائے۔ اس پلگ میں مخصوص چپ فٹ ہوتا ہے جو وائرلیس سگنل موبائل فون یا آئی پیڈ پر موجود ایپ کو بھیجتا ہے۔ اس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے آپ کہیں سے گھی گھر کے تمام آلات کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ آپ بلب، پنکھے، فریج یا ٹی وی کو آن یا آف کر سکتے ہیں۔ Home Kit سے مستفید ہونے کیلئے آئی فون یا آئی پیڈ ہونا ضروری ہے جن پر IOS8 آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہونا بھی لازمی ہے۔