گوگل ارتھ نے اڑن طشتری ڈھونڈ لی

گوگل ارتھ نے اڑن طشتری ڈھونڈ لی
گوگل ارتھ نے اڑن طشتری ڈھونڈ لی
کیپشن: google

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوزڈیسک) گوگل ارتھ (Google Earth) نے اڑن طشتری کی تصویر کھینچ لی، جو اپنا آگ جیسا سر گھما کر ادھر ادھر دیکھ رہی ہے۔ یہ ویڈیو بنانے والے معروف آسٹروبائیولوجسٹ سکاٹ وارنگ نے اسے گزشتہ ہفتہ یوٹیوب پر شیئر کیا ہے۔ سکاٹ نے امریکی ریاست مونٹانا کے آسمان سے 6منٹ تک اس ویڈیو کو بنایا تاکہ تمام لوگوں باآسانی اس کا ملاحظہ کر سکیں۔ تائیوان سے تعلق رکھنے والے سکاٹ کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کو بناتے ہوئے کیمرے کے ذریعے جب وہ اڑن طشتری کے ذرا قریب ہوئے تو انہیں معلوم ہوا یہ کوئی عام اڑن طشتری نہیں ہے بلکہ اس کے سر پر آگ جل رہی تھی۔ اڑن طشتری کے ان مناظر کو گوگل ارتھ پر کوئی بھی شخص باآسانی دیکھ سکتا ہے، جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ پہلے آپ گوگل ارتھ پر مونٹانا کو تلاش کریں، پھر یہاں ہائی وے پر ایک پل کے ساتھ چپکا شخص نظر آئے گا، اسے پکڑ کر پل پر چھوڑ دیں، یہاں سے آپ کو ایک راستہ مل جائے گا جو سیدھا اڑن طشتری تک پہنچا دے گا۔ آپ زوم (zoom) کی آپشن استعمال کرکے اسے قریب سے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس ضمن میں سکاٹ کا مزید کہنا ہے کہ ہم تمام لوگوں کو دعوت دیتے ہیں کہ اسے دیکھنے کے بعد جو بھی نئی بات آپ کو پتہ چلے تو ہمیں اپنے کمنٹس کی صورت میں ضرور آگاہ کریں۔ واضح رہے کہ گوگل ارتھ دراصل پوری دنیا کا ایک تصویری نقشہ ہے، جو سیٹیلائٹ سے لی گئی تصاویر، فضاسے لی گئی تصاویر اور جغرافیائی معلوماتی نظام سے لی گئی تصاویر کا مجموعہ ہے۔