سام سنگ کو ایک اور جھٹکا ،نئے ماڈل کا اشتہار بھی چوری ہو گیا آپ بھی دیکھیں
سیول (نیوز ڈیسک) سام سنگ کے تازہ ترین ماڈلز گلیکسی S6اور گلیکسی S6ایج کی رونمائی سے عین پہلے ان کے لئے تیار کیا گیا خصوصی اشتہار لیک ہوگیا ہے اور اب روایتی میڈیا میں آنے کی بجائے یہ انٹرنیٹ پر شائقین کو دستیاب ہوچکا ہے۔
سام سنگ گلیکسی S6کی قیمت کتنی ہو گی؟تفصیلات منظر عام پر آ گئیں
ویب سائٹ ریڈٹ پر بھیجے گئے اشتہار نے شائقین کو دلچسپ سرپرائز دیا ہے۔ اس اشتہار میں نظر آنے والے ماڈلز کی شکل و صورت اور رنگ وہی ہیں جو س سے پہلے مختلف ٹیکنالوجی ویب سائٹوں کی طرف سے بیان کئے جاچکے ہیں۔ اس اشتہار کے سامنے آنے کے بعد ویب سائٹ xda-developer اور cnetپر جاری کی گئی تصاویر اور فیچرز کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔ کمپنی دونوں ہیڈ سیٹس کو مارچ کے پہلے روز سپین کے شہر بارسلونا میں شائقین کے سامنے پیش کررہی ہے۔