وہ وقت جب ایپل نے سام سنگ پر مقدمہ کیا لیکن لینے کے دینے ‘پڑگئے

وہ وقت جب ایپل نے سام سنگ پر مقدمہ کیا لیکن لینے کے دینے ‘پڑگئے
وہ وقت جب ایپل نے سام سنگ پر مقدمہ کیا لیکن لینے کے دینے ‘پڑگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) دنیا کی دو بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں ایپل اور سام سنگ میں مقابلے کی جنگ جاری ہے لیکن ان کے درمیان جو لڑائی لندن میں لڑی گئی وہ یادگار رہے گی۔2012 میں  ابتدائی طور پر ایپل کی طرف سے اپیل دائر کی گئی تھی کہ سام سنگ کے ٹیبلٹ کمپیوٹر کا ڈیزائن ایپل کے آئی پیڈ کی نقل ہے لیکن عدالت نے فیصلہ سام سنگ کے حق میں دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان میں اتنی مشابہت نہیں کہ سام سنگ کے ڈیزائن کو ایپل کی نقل کہا جاسکے۔

چھپ چھپ کر مریضو ں کی ویڈیو بنانے والاڈاکٹر اپنے ہی جال میں پھنس گیا

عدالت نے ایپل کو یہ حکم بھی دیا تھا کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر یہ وضاحت لگائے کہ سام سنگ ٹیبلٹ کا ڈیزائن اس کے آئی پیڈ کی نقل نہیں ہے اور ساتھ ایک لنک بھی فراہم کرے جو کہ عدالتی فیصلہ دیکھنے کے لئے استعمال کیا جائے گا ، جبکہ T3 میگزین، ڈیلی میل اور اخبار فنانشل ٹائمز میں اس بات کو ایک اشتہار کی صورت میں جاری کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔
 ایپل کی طرف سے اس فیصلے کے خلاف لندن ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی لیکن ایک دفعہ پھر ایپل کو صدمے کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ عدالت نے پہلے دئیے گئے فیصلے کو برقرار رکھا تاہم ایپل کو اتنی رعایت ضرور دے دی کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر عدالتی فیصلے کا لنک ظاہر نہ کرے۔

ایک ٹکٹ دو مزے: نوجوان لڑکی کو محبوب اور محبوبہ ایک ہی ’پیکج‘ میں مل گئے
اس موقع پر سام سنگ کی نمائندہ کا کہنا تھا کہ اگر ایپل کمپنی ہر ملک میں جاکر ٹیکنالوجی ڈیزائن کو اپنی ملکیت قرار دیتی رہے گی تو یہ نئی ایجادات اور اختراعات کا راستہ روکنے کے مترادف ہوگا۔