ظہیر عباس کے بعد احمد شہزاد ورلڈکپ میں 'نروس نائنٹیز 'میں آؤٹ ہونیوالے دوسرے کھلاڑی بن گئے

ظہیر عباس کے بعد احمد شہزاد ورلڈکپ میں 'نروس نائنٹیز 'میں آؤٹ ہونیوالے دوسرے ...
ظہیر عباس کے بعد احمد شہزاد ورلڈکپ میں 'نروس نائنٹیز 'میں آؤٹ ہونیوالے دوسرے کھلاڑی بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیپئر(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد ورلڈکپ میں90پرآﺅٹ ہونے والے دوسرے پاکستانی  کھلاڑی بن گئے ، اس سے قبل یہ ’اعزاز‘ظہیرعباس کے پاس تھا۔
متحدہ عرب امارات سے مقابلے میںاحمدشہزاد نے ایک چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 105گیندوں پر 93بنائے اور پھررن آﺅٹ ہوگئے ۔
اس سے قبل سابق کرکٹر ظہیر عباس 1975ءمیں 97اور 1979ءمیں 93رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے تھے لیکن اب ورلڈکپ 2015ءمیں احمدشہزاد بھی 93پرآﺅٹ ہونیوالے کھلاڑی بن گئے ۔

مزید :

کھیل -