مصباح الحق نے جو کہا وہ سچ کر دکھایا ،جنوبی افریقہ کو دھول چٹا دی

مصباح الحق نے جو کہا وہ سچ کر دکھایا ،جنوبی افریقہ کو دھول چٹا دی
مصباح الحق نے جو کہا وہ سچ کر دکھایا ،جنوبی افریقہ کو دھول چٹا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ثابت کر دیا ہے کہ انہوں نے جو کچھ کہا وہ سچ کر کے دکھایاہے ۔ایک روز قبل کپتان مصباح الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ پر امید ہیں اور قومی ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سابق کرکٹرز بار بار یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ کپتان کچھ لاگ سوچے تو ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا میں عرفان سے اوپننگ کراﺅں۔
 آکلینڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ سے میچ کی اہمیت سے اچھی طرح واقف ہیں اور نہیں چاہتے کہ میچ بارش کی نذر ہوجائے اور ایک پوائنٹ ملے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ محمد عرفان مکمل فٹ ہے اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کہتان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ ایک اچھی ٹیم ہے اور ان کے پاس بہترین بلے باز موجود ہیں۔ ڈویلیئیرز کو رن بنانے سے ر وکنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ اسے جلد آﺅٹ کردیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بولنگ مضبوط ہے اور مجھے اس پر مکمل اعتماد ہے، ہم جنوبی افریقہ کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید :

کھیل -