بھارتی کپتان ورات کوہلی کاآسٹریلیا کیخلاف نیا ریکارڈ

بھارتی کپتان ورات کوہلی کاآسٹریلیا کیخلاف نیا ریکارڈ
بھارتی کپتان ورات کوہلی کاآسٹریلیا کیخلاف نیا ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ورات کوہلی آسٹریلیا کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں چار سنچریاں بنانے والے تیسرے غیر ملکی کرکٹر بن گئے ہیں اور اُنہوں نے یہ کارنامہ 86سال بعد دوہرایاہے ۔
وراٹ کوہلی سے پہلے انگلینڈ کے والی ہیمنڈ نے 1929 میں اور ہربرٹ سٹیکلف نے 1925ءمیں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کی تھیں،پہلی اننگز میں 115 اور دوسری اننگز میں 143 رنز بنائے تھے۔
میلبرن ٹیسٹ میں کوہلی نے 169 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جبکہ سڈنی میں جاری چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھی وہ 140 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
یادرہے کہ کوہلی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں جو 10 سنچریاں بنائیں ہیں ان میں سے چھ سنچریاں آسٹریلیا کے خلاف ہیں جبکہ راہول ڈراوڑڈکے بعد آسٹریلیا میں ایک ہی سیریز میں 500 سے زائد زنز بنانے والے دوسرے بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔

مزید :

کھیل -