چیمپینزٹرافی کا بانی پاکستان ہے

چیمپینزٹرافی کا بانی پاکستان ہے
 چیمپینزٹرافی کا بانی پاکستان ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان 16سال بعد چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پہنچا ہے ۔ہاکی کی دنیا میں چیمپینز ٹرافی ورلڈکپ کے بعد سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہوتاہے اور یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ اس ٹورنامنٹ کی بنیاد پاکستان نے رکھی تھی ۔اس ٹورنامنٹ کا آئیڈیا پاکستان کے ائیرمارشل نورخان نے 1978میں دیا تھا اور پہلا ٹورنامنٹ لاہورمیں ہوا جو پاکستان نے جیتا تھا،دوسرا ٹورنامنٹ 1980میں کراچی میں ہوا اور یہ بھی پاکستان نے جیتا ۔1994میں پاکستان نے لاہورمیں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں تیسری بار کامیابی حاصل کی۔

قومی ٹیم کا ہاکی چیمپینز ٹرافی کے فائنل تک کا دلچسپ سفر

پہلے یہ ٹورنامنٹ ہر سال منعقد ہو تا تھا لیکن اب یہ ہردوسال بعد ہوتاہے ۔یہ امر بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ بھارت نے ایک باربھی اس میں کامیابی حاصل نہیں کی جبکہ آسڑیلیا نے یہ ٹورنامنٹ 13بار ،جرمنی نے 9بار،نیدرلینڈ نے 8باراورسپین نے ایک بار جیتاہے ۔

مزید :

کھیل -