نیا باﺅلنگ ایکشن کلیئر ہونے کی قوی امید ہے: سعید اجمل

نیا باﺅلنگ ایکشن کلیئر ہونے کی قوی امید ہے: سعید اجمل
نیا باﺅلنگ ایکشن کلیئر ہونے کی قوی امید ہے: سعید اجمل
کیپشن: Saeed-Ajmal

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ ان کا نیا باﺅلنگ ایکشن کلیئر ہونے کی قوی امید ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کا کہنا تھا کہ وہ باﺅلنگ ایکشن میں پانچ ڈلیوریز کا ٹیسٹ دیں گے اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنا ایکشن کلیئر کرا لیں گے تاہم اگر کوئی ایک ڈلیوری ناکام ہوئی تو صرف اسی ورائٹی پر پابندی لگے گی اور باقی کلیئر ہونے والی ڈلیوریز کرانے کی اجازت مل جائے گی۔ سعید اجمل نے کہا کہ وہ فرنٹ لائن باﺅلر بن کر ٹیم میں واپس آنا چاہتے ہیں اور ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی سے اس ایونٹ کو یادگار بنانا چاہتے ہیں۔

مزید :

کھیل -