شرمناک ماضی نے مشکل میں ڈال دیا، برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو بلیک میلنگ کا سامنا
لندن (نیوز ڈیسک) انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم کے نئے نویلے کیپٹن کو آسٹریلیا کے ساتھ میچ شروع ہونے سے پہلے ہی ایک بلیک میلر کے ہاتھوں ایسا زبردست باﺅنسر پڑا کہ بیچارے چکرا کر رہ گئے۔
گزشتہ ماہ کپتان بننے والے 28 سالہ ایان مارگن میچ کے آغاز کیلئے تیار ہورہے تھے کہ انہیں دو ای میلز موصول ہوئیں جن میں انہیں دھمکی دی گئی تھی کہ وہ ای میل بھیجنے والے کو میچ کی پہلی بال سے پہلے 35 ہزار پاﺅنڈ (تقریباً پاکستانی روپے) ادا کردیں ورنہ ایک آسٹریلوی خاتون کے ساتھ ان کے معاشقے اور رنگ رلیوں کی تصاویر اور ویڈیوز دنیا کے سامنے لائی جانے کیلئے تیار ہیں۔ دھمکی دینے والے کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریلوی خاتون بروک ساکی راکس کے ساتھ انگلش کپتان کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز رکھتا ہے اور نہ صرف یہ مواد کپتان کی موجودہ گرل فرینڈ کو بھیجے گا بلکہ میڈیا اور انٹرنیٹ پر بھی عام کرے گا۔ کپتان نے تشویشناک صورتحال کے متعلق انگلش کرکٹ بورڈ کو خبردار کیا۔
بورڈ کے افسران نے پولیس کو اطلاع دی اور جلد ہی پولیس کے خفیہ اہلکاروں نے دھمکیاں ارسال کرنے والے کا پتہ چلالیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم آسٹریلوی شہر ہوبارٹ کا رہنے والا ہے اور خاتون بروک کا موجودہ برائے فرینڈ ہے۔ خاتون نے اپنے موبائل فون کا ڈیٹا بیک اپ کیلئے اس کے کمپیوٹر پر سٹور کیا تھا جس کی تلاشی کے دوران اس نے انگلش کپتان اور بروک کی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق یہ معاشہ 5 سال قبل اس وقت چلتا رہا جب مارگن آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔
ملزم نےاعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے دماغی حالت میں گڑ بڑ ہونے پر یہ حرکت کی اور اب باقاعدہ طور پر اظہار شرمندگی کرکے معافی مانگ چکا ہے۔
ای سی بی نے خاتون اور لڑکے کا نام نہیں بتایااور کہا کہ ٹیم کی پوری توجہ کھیل پر ہے۔