کرکٹر فلپ ہیوز کی زندگی کی کہانی

کرکٹر فلپ ہیوز کی زندگی کی کہانی
کرکٹر فلپ ہیوز کی زندگی کی کہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(نیوزڈیسک)آسٹریلیا کے نوجوان کرکٹر فلپ ہیوزسر میں گیند لگنے سے ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے انتہائی کم عمری میں بہت بڑا نام بنایا۔ آئیے ان کے کرکٹ کیرئیر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
*وہ 30نومبر 1988ءکو نیو ساﺅتھ ویلزمیں پیدا ہوئے ۔
*انہوں نے U-17میں اپنا پہلا میچ 9جنوری 2006ءکو تسمانیا کے خلاف کھیلا اور 86گیندوں میں 51رنز بنائے۔

وہ کھلاڑی جو میدان میں زندگی کی بازی ہار گئے، جاننے کے لئے کلک کریں
*انہوں نے U-19میں آسٹریلیا کی طرف سے پاکستان کے خلاف پہلا میچ 13اپریل 2007ءکو کھیلا۔اس میچ میں انہوں نے 127گیندوں پر 101رنز بنائے اور آسٹریلیا یہ میچ دو رنز سے جیتا۔
*اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ وہ 20نومبر 2007ءکو نیو ساﺅتھ ویلز کی جانب سے کھیلے اور 51رنز بنائے۔ یہ میچ بھی ان کی ٹیم نے جیتا۔
*انہوں نے 19سال کی عمر میں نیو ساﺅتھ ویلز کی جانب سے کھیلتے ہو ئے وکٹوریا کے خلاف شیفیلڈشیلڈ 2007-08ٹورنامنٹ میں سینچری بنائی اور اپنی ٹیم کو میچ جتوایا۔
*انہوں نے 26فروری 2009ءکوپہلا ٹیسٹ میچ جوہانسبرگ میں کھیلا اور پہلی اننگز میں صفر اور دوسری میں 75رنز بنائے۔
*انہوں نے اپنے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دونوں اننگز میں سینچری بناکر سب سے کم عمر میں دو اننگز میں سینچریاںبنانے کا اعزاز اپنے نام کیا۔یہ میچ 6-10مارچ 2009ءکو کھیلا گیا۔
*انہیں جنوری 2010ءمیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں موقع دیا گیا۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار 86ناٹ آﺅٹ اننگز کھیلی اور آسٹریلیا یہ میچ 10وکٹ سے جیتا۔
*ان کی کارکردگی 2011ءمیں زیادہ اچھی نہ رہی اور انہیں ڈراپ کردیا گیا لیکن دسمبر 2012ءمیں دوبارہ ٹیم میں جگہ بنا لی۔
*انہوں نے 11جنوری 2013ءکو اپنے پہلے ہی ون ڈے میں سینچری بنا ئی اور پہلے آسٹریلوی کھلاڑی بنے جس نے پہلے ون ڈے میں سینچری بنائی ہو۔اس کارکردگی کی بدولت انہیں بھارت اور انگلینڈ کے دورے میں جگہ دی گئی۔
*انہوں نے جولائی 2013ءکے ایشز ٹیسٹ کے پہلے میچ میں پہلی اننگز میں 81اور دوسری میں صفر رنز بنائے ۔
*انہوں نے 29جولائی 2014ءکو لسٹ اے کرکٹ میں جنوبی افریقہ اے ٹیم کے خلاف ڈبل سینچری بنا ئی اور پہلے آسٹریلوی کرکٹر بنے جس نے یہ اعزاز حاصل کیا ہو۔
*انہوں نے 5اکتوبر 2014ءکو پہلا ٹی 20میچ کھیلا اور 6رنز بنائے۔

*وہ 25نومبر 2014ءکو شیفیلڈشیلڈمیں ساﺅتھ آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے زخمی ہوئے جب ایک باﺅنسر ان کے سر میں لگا۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں 27نومبر کو وہ انتقال کرگئے۔

مزید :

کھیل -