جنوبی وزیرستان: افغان مہاجرین کو تین دن میں وانا خالی کر نے کا حکم

جنوبی وزیرستان: افغان مہاجرین کو تین دن میں وانا خالی کر نے کا حکم
جنوبی وزیرستان: افغان مہاجرین کو تین دن میں وانا خالی کر نے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنوبی وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک)انتظامیہ نے افغان مہاجرین کو تین دن میں وانا خالی کر نے کا حکم دے دیاہے۔تفصیلات کے مطابق افغان مہاجرین کو مقامی انتظامیہ نے تین دن میں وانا کا علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ، جو افغان باشندہ اس حکم کی تعمیل نہیں کرے گا انتظامیہ ان کے خلاف کاروائی کرے گی۔آپریشن ضرب عضب اور ملک میں پھیلتی بد امنی کے پیش نظر افغان باشندوں کی واپسی کا فیصلہ کیا گیا تھا اور انتظامیہ کی جانب سے اس فیصلے پر عمل دارامد بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ان افغان باشندوں کو وزرات داخلہ کے ذریعے واپس بھیجا جائے گا۔

مشرف حملہ کیس، ایک اور مجرم کو آئندہ چند گھنٹوں میں پھانسی دینے کا امکان

مزید :

وزیرستان -