بنک ٹرانزیکشن ٹیکس کے خلاف ،آل پاکستان انجمن تاجران (میر گروپ)کی آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

بنک ٹرانزیکشن ٹیکس کے خلاف ،آل پاکستان انجمن تاجران (میر گروپ)کی آج ملک بھر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( اسد اقبال )بنک ٹرانزیکشن ٹیکس کے خاتمہ کے لیے آل پاکستان انجمن تاجران (میر گروپ) کی جانب سے آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤ ن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جس کے پیش نظر کراچی سے خیبر تک مختلف تاجر تنظیموں کی طرف سے تمام کاروباری و تجارتی سر گرمیاں بند رکھی جائیں گی اورکہا گیا ہے کہ جب تک حکو مت کاروبار دشمن ٹیکس واپس اور مطالبات تسلیم نہیں کر تی۔ تاجر احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رکھیں گے جبکہ دوسر ی جانب انجمن تاجران پاکستان (خالد پرویز گروپ) نے 5اگست کو ملک بھر میں کاروباری مراکز بند کر نے کا اعلان کیا ہے اور کئی تاجر تنظیموں نے پانچ اگست کی ہڑتال کی حمایت کی ہے علاوہ ازیں پاکستان بس اونز فیڈریشن نے یکم اگست کو پہیہ جام اور پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن نبیل محمو د طارق گروپ نے پانچ اگست کو ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کا کاروبار بند رکھنے کا اعلان کر تے ہوئے بنک ٹرانزیکشن ٹیکس کے خلاف تاجر برادری کا ساتھ دینے کی حمایت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکو مت کی جانب سے بنکوں سے رقوم کے لین دین پر عائد کر دہ ٹیکس کے خلاف تاجروں کے دو بڑے دھڑے بن گئے ہیں جن میں سے آل پاکستان انجمن تاجران (میر گروپ) کی جانب سے آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤ ن پاور کا استعمال کر کے حکو مت کو باور کر وایا جائے گا کہ تاجر برادری ظالم ٹیکس کے حق میں نہیں اور نہ اسے نافذ ہو نے دیں گے آج کی ہڑتال کی حمایت انجمن تاجران پاکستان (اشر ف بھٹی گروپ)، قومی تاجر اتحاد (شیخ مشتاق گروپ) ،لاہور کر یانہ مر چنٹ ایسو سی ایشن ،خدمت گروپ اور آل پاکستان بس اونرز فیڈریشن نے کی ہے جن کے رہنماؤ ں کا کہنا ہے کہ بنک ٹرانزیکشن ٹیکس کے خلاف تاجر متحد ہیں جس کے خلاف آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہیں ۔پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر نے کہا کہ آج کی ہڑتال ثابت کر دے گی کہ تاجر بنک ٹرانزیکشن ٹیکس کو مستر د کر تے ہیں جس کے خلاف آج ملک بھر میں پہیہ جام کیا جائے گا ۔ دوسر ی جانب انجمن تاجران پاکستان خالد پرویز گروپ نے 5اگست کو ملک بھر میں کاروباری سر گر میاں بند کر نے کا اعلان کیا ہے جس میں کار ڈیلرز فیڈریشن ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن ،اربن ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن اور قو می تاجر اتحاد اظہر گلشن گروپ نے خالد پرویز کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے بھر پور تیاری کی ہے ۔ انجمن تاجران پاکستان کے صدر خالد پرویز کا کہنا ہے کہ حکومت جو آئی ایم ایف کی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تاجروں کا کاروبار تباہ کر نے پر بضد ہے اور ٹیکسوں پر ٹیکس لگا کر تاجر برادری کو کنگال بنا نا چاہتے ہیں جس کی بھر پور مذمت کر تے ہیں انھوں نے کہا کہ پانچ اگست کو خیبر سے کراچی تک کاروبار بند کر کے تاجر اپنی طاقت شو کر ے گے اور ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کرے گے انھوں نے کہا کہ اگر حکو مت نے بنک ٹرانزیکشن ٹیکس واپس نہ لیا توا احتجاج کا دائرہ کاروسیع کر تے ہوئے حکو مت کی ناک میں دم کر دیں گے اور حقیقی تاجر پانچ اگست کو مکمل ہڑتال کر کے حکو مت کو سمجھانے کی کو شش کرے گے کہ ہوش کے ناخن لین وگرنہ تاجر دما دم مست کر تے ہوئے حکو مت مخالف راست قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -