وزیر اعلیٰ مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ کی ملاقات،کسانوں کیلیے بڑی سہولت کا اعلان

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ کی ملاقات،کسانوں ...
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ کی ملاقات،کسانوں کیلیے بڑی سہولت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ نے ملاقات کی،جس میں محکمہ انہار کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا- اریگیشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا جائزہ لیا گیا-کاشتکاروں کو ٹیل تک پانی کی بروقت فراہمی کے تجاویز پر غورکیا گیا-صوبے بھر میں کھالوں کو پختہ کرنے کے پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا-

وزیراعلی مریم نوازنے کہاکہ پہلے مرحلے میں 10 ارب کی لاگت سے 1200 کھالے پکے کیے جارہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں صوبہ بھر میں 7ہزار کھالے پکے کیے جائیں گے۔انشاء اللہ آئندہ 5 سالوں میں کھالوں کو پختہ کردیا جائے گا۔ کھالے پکے ہونے سے نہروں کے ٹیل پر بھی کاشتکاروں کو وافر پانی دستیاب ہوگا۔ کسانوں کے لیے سولر ٹیوب ویل پراجیکٹ کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ نہری پانی کی چوری برداشت نہیں، سدباب کے لئے مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ نے کہاکہ مریم نواز کی قیادت میں کابینہ اور ٹیم عوامی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کررہی ہے۔ان شاء اللہ قائد میاں نوازشریف کے ویژن کے مطابق کاشتکار کی فلاح وبہبود کا مشن پورا کریں گے۔ اس موقع پر سینٹر پرویز رشید بھی موجود تھے-