ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
اس ہفتے آپ کے مالی معاملات میں بحکم اللہ بہتری کا امکان موجود ہے اور جو رقم کسی جگہ بلاک تھی اس کے بھی واپس ملنے کے امکانات روشن ہیں اور کاروباری حضرات کے لئے بھی انشاءاللہ اچھے دنوں کا آغاز شروع ہو چکا ہے۔ سابقہ نقصانات کا بھی ازالہ ہو سکے گا اور جو لوگ اپنوں کی مخالفت کا شکار ہیں ان کو اب ان سے بہت دور رہنے کامشورہ بھی ہے۔

 برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 

حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں۔زائچہ بلاک ہو رہا ہے۔ اس سے تمام پچھلے معاملات بھی دوبارہ کھل کر سامنے آ سکتے ہیں اور آپ کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں ۔جو لوگ صدقہ دیں گے نماز کی پابندی کریں گے اور اللہ پاک کے پیارے پیارے ناموں کا ورد کریں گے، ان کے لئے نجات کا راستہ ہے۔ خاص طور پر یاحی یا قیوم کا ورد 1000مرتبہ روزانہ کریں۔

 برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

کسی بھی دوسرے کے مسئلے میں آنے کی ہرگز کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کے لئے بلاوجہ کی پریشانیاں اور بلائیں گلے پڑجائیں گی۔ ان دنوں چونکہ آپ کا ستارہ خود مشکلات کا شکار ہے۔ پھر اوپر سے مخالفین بھی اپنی سرگرمیوں میں لگے ہوئے ہیں، اس لئے اپنی حفاظت بے حد ضروری ہے۔ آج سے خود کو دوسروں کے معاملات سے پیچھے کرلیں اور حقوق العباد کا خاص خیال رکھیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جن لوگوں نے آپ کو تنگ کر رکھا تھا، اب ان سے چند دنوں کے لئے دوری ضروری ہے، ورنہ بات کسی بڑی لڑائی تک نہ پہنچ جائے۔ اس وقت آپ کی زندگی میں عجیب سی صورتِ حال ہے۔ شاید کوئی بھی چیز اپنی جگہ ٹھیک نہیں ہے۔ آپ اللہ پاک سے خصوصی دعا کریں اور یا کریم یا سلام یانصیر یا ولی کا دن میں 1000مرتبہ ورد کریں اور اپنی نظر بھی اتاریں تاکہ حالات ٹھیک ہو سکیں۔

 برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جس مسئلے کو لے کر کافی دنوں سے پریشان تھے، ان کا حل انشاءاللہ ضرور نکل آئے گا اور پھر تیزی سے بہتری کی جانب جانا شروع ہوجائیں گے اور جو بند راستے ہیں، وہ سب آہستہ آہستہ کرکے کھل جائیں گے۔ آپ کی اگر توجہ خود پر رہی تو یہ ممکن ہو سکے گا اور اگر دل کسی دل لگی جیسے معاملے میں لگا رہا تو پھر یہ کیسے ممکن ہو سکے گا۔ یہ ہفتہ وارننگ بھی دے رہا ہے۔

 برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جن افراد نے اپنے روزگار کے حوالے سے اب کوئی قدم اٹھانا ہے وہ اللہ کانام لے کر اٹھالیں۔ یہ ایک اچھا وقت ہے اس کی قدر کریں قسمت بار بار ایسے مواقع فراہم نہیں کرتی۔ جو لوگ تھوڑی سی ہمت کرکے ان دنوں رسک لے کراپنے مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا چاہ رہے ہیں، وہ ضرور کریں، اس کا رزلٹ شاندار ملے گا اور جو ہمت نہیں کریں گے وہ ضرور پچھتائیں گے۔

 برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

زبردست قسم کی بدنظری کا شکار لگتے ہیں اور اس کی وجہ سے آپ کو ذہنی ڈپریشن بیماری اور شدید قسم کی پریشانی کا سامنا بھی ہے۔ جو آپ کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں، وہ اب اس میں مزید تیزی لا سکتے ہیں۔ آپ سورہ¿ حشر کی آخری تین آیات اور سورہ¿ قلم کی آخری دو آیات کو صبح و شام ضرور پڑھیں اور حسب ِتوفیق صدقہ بھی لازمی دیں۔

 برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں ناکامی ملتی ہے اور جو بھی کام بڑی کوشش سے کرتے ہیں وہ عین موقع پر آکر خراب ہو جاتا ہے، اس وقت روحانی طور پر بے حد کمزور ہیں۔ نماز کی پابندی کریں اور ہر فرض نماز کے بعد اللہ الحسیب کی ایک عدد تسبیح ضرور کریں۔ اپنی نظر بھی اتاریں اور اپنوں یعنی خاندانی لوگوں سے دور رہنے کی کوشش زیادہ بہتر رہے گی۔

 برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جس طرح سے پچھلے دن آپ نے گزارے ہیں آپ کی ہمت ہے۔ آپ کو انشاءاللہ اب ان کا پھل ضرورملے گا۔ آپ کوشش کریں کہ اب اپنے لئے تبدیلی حاصل کرنے کی طرف بڑھیں۔ اس کی اشد ضرورت ہے اور برکت بھی ہے۔ ایک بڑا فیصلہ آپ کو کہاں سے کہاں پہنچا سکتا ہے اور آپ کے لئے مستقبل کے راستے کھول سکتا ہے۔ یہ ہفتہ خاص طورپر اسی کام کے لئے ہے، اس میں دیر ہرگز نہ کریں۔

 برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
ایک بار پھر صورتِ حال بڑی تیزی سے آپ کے لئے بہترہو رہی ہے۔ آپ جس مقصد کے لئے بھی اس ہفتے قدم اٹھائیں گے، اس میں انشاءاللہ کامیابی ملنے کا امکان زیادہ ہے اور جس طرف امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہو سکے گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے مالی مشکلات میں گھرے ہوئے تھے، وہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ روزگار کی تلاش کرنے والوں کے لئے بہترین وقت ہے۔

 برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
جس طرح آپ چلنا چاہتے ہیں، وہ ابھی ممکن نہیںہے۔ آپ کو اپنے لئے اب استخارہ کرنا ہوگا تاکہ مناسب راستے کا تعین ہو سکے۔ اس وقت جلدبازی میں اٹھایا گیا قدم آپ کے لئے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ ویسے بھی آپ اب خاندان میں تنہا ہو رہے ہیں اور مطلب نکلنے کے بعد لوگ اب دوری اختیار کررہے ہیں۔ عزت اسی میں ہے کہ آپ بھی ان سے دور رہیں۔

 برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کسی بھی مسئلے کا شکار کیوں نہ ہوں بحکم اللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے ۔ عرصہ دراز سے سردرد بنے مسئلے کا حل نکل آئے گا ۔جو لوگ مالی طو ر پر خود کو کمزور محسوس کررہے تھے،انشاءاللہ ان کا کوئی سبب بن جائے گا اور جو لوگ بندش یا بیماری میں تھے وہ اب تیزی سے بہتری محسوس کریں گے اور سفر کے خواہشمند افراد اب اس کی تیاری بھی کرلیں۔