اس وقت اپنی انا سے بڑھ کر پاکستان ہے، اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے: اسد قیصر
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس وقت اپنی انا سے بڑھ کر پاکستان ہے، اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی اور کور کمیٹی مذاکراتی عمل میں آن بورڈ ہے۔اگلی مذاکراتی نشست سے قبل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری ہے۔ کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جہاں ممبران کو مذاکراتی عمل سے آگاہ کیا گیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت اپنی انا سے بڑھ کر پاکستان ہے، نوجوانوں میں جو مایوسی پھیل رہی ہے اسے دور کرنے کے لیے اپنے ذاتی مفاد کو پسِ پشت ڈالنا ہو گا، خواہش ہے کہ پاکستان آگے بڑھے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے، دیکھنا ہے وہ اسے کتنی سنجیدگی سے لیتی ہے۔