عمران خان کی ہاؤس اریسٹ آفراسٹیبلشمنٹ اورحکومت کی طرف سے محسن نقوی نے کی، شیر افضل مروت

عمران خان کی ہاؤس اریسٹ آفراسٹیبلشمنٹ اورحکومت کی طرف سے محسن نقوی نے کی، ...
عمران خان کی ہاؤس اریسٹ آفراسٹیبلشمنٹ اورحکومت کی طرف سے محسن نقوی نے کی، شیر افضل مروت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی ہاؤس اریسٹ آفراسٹیبلشمنٹ اورحکومت کی طرف سے محسن نقوی نے کی۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی ہاؤس اریسٹ کی آفر رد کی گئی اور پھر ہاؤس اریسٹ آفر سے انکار پرتین ہفتے یا 20 دسمبر کو بانی کی رہائی کی پیشکش ہوئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی 20 دسمبرتک رہائی کی پیشکش محسن نقوی کے ذریعے کی گئی، 26 نومبر کا سانحہ ہوا توحالات تبدیل ہوگئے اور سیاسی قیادت سے مذاکرات شروع ہوگئے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ وقتاً فوقتاً ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ رابطہ کرتی رہی ہے، 26 نومبرکے سانحہ کے بعد اب کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم میں محسن نقوی کوشامل کیا جاتا تو شاید یہ ملاقات ہوچکی ہوتی، وہ مذاکراتی ٹیبل پر بڑی لچک دکھاتے ہیں۔

مزید :

قومی -