وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے 4 صوبائی وزرا ءکو کابینہ سے فارغ کردیا

 وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے 4 صوبائی وزرا ءکو کابینہ سے فارغ کردیا
 وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے 4 صوبائی وزرا ءکو کابینہ سے فارغ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

     پشاور(آئی این پی ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوبائی وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ  علی امین گنڈاپور نے ناقص کارکردگی پر 4 صوبائی وزرا ءسے قلمدان واپس لے لیے  ہیں ۔

وزیراعلی نے صوبائی وزراء عاقب اللہ خان، ظاہر شاہ طورو، سید قام علی شاہ اور فیصل تراکئی کو وزارت سے فارغ کر دیا۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ مختلف ایم پی اے کی جانب سے بار بار شکایات آرہی تھیں کہ وزراء ایک دن بھی پشاور میں موجود نہیں ہوتے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آپ وزراء صوبے کے وزیر ہو کسی ایک گاؤں کے نہیں کہ پورا ہفتہ آپ گاؤں میں گزار لیتے ہو۔اگر آپ لوگوں کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو گھروں میں بیٹھ جاؤ، کابینہ میں ایسے وزرا ءکو شامل کریں گے جو 24 گھنٹے اپنے دفتر میں موجود رہیں جو عوام کے مسائل حل کرسکیں۔