نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر رہے ہیں: وزیر تعلیم
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ہونہار سکالرشپ سکیم میں سکالرشپس کی تعداد اور بجٹ بڑھانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کیا اور جنوبی پنجاب کے سکالرشپ حاصل کرنے والے ہونہاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پسماندہ اضلاع کے نوجوانوں کیلئے سکالرشپ حاصل کرنا اک خواب کی تعبیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز ایک ماں کی طرح ہر کم وسیلہ نوجوان کے خواب پورے کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ سکالرشپ سکیم کا اجراء اور شہر شہر جا کر وزیر اعلیٰ پنجاب کا خود نوجوانوں میں سکالرشپ چیکس تقسیم کرنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ مریم نواز کی قیادت میں نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں ان کیلئے دیگرممالک کی بہترہن یونیورسٹیوں میں سکالرشپس کے حوالے سے ورکنگ کر رہے ہیں۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم بھی جلد اسی جذبے کے تحت شروع کی جا رہی ہے۔