یشما گل کی بہن کی شادی، ہانیہ عامر کی زیب تن کی گئی ساڑھی کی قیمت جان کر پاکستانی دنگ رہ گئے

یشما گل کی بہن کی شادی، ہانیہ عامر کی زیب تن کی گئی ساڑھی کی قیمت جان کر ...
یشما گل کی بہن کی شادی، ہانیہ عامر کی زیب تن کی گئی ساڑھی کی قیمت جان کر پاکستانی دنگ رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ یشما گل کی بہن کی شادی میں ہانیہ عامر اور یشما گل کے ڈانس نے تقریب کو چارچاند لگایئے لیکن اب ہانیہ عامر کی زیب تن کی گئی ساڑھی  کی قیمت جان کر پاکستانی دنگ رہ گئے، انہوں نے بھارتی ڈیزائنر کی ساڑھی پہنی، اس کی قیمت 13لاکھ روپے نکلی ۔ 
ڈیلی پاکستان انگلش کے مطابق شادی کی تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والے کئی ستاروں نے شرکت کی اور ہانیہ نے بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کی ڈیزائن کردہ شاندار ساڑھی کا انتخاب کیا۔ لیوینڈر ٹشو ساڑھی پر خوبصورتی سے کڑھائی کی گئی، جس کوہاتھ سے بنے ہوئے بیک ٹیسلز اور مماثل سکرٹ سے مزین ایک کڑھائی والے بلاؤز کے ساتھ زیب تن کیاگیا۔
ہانیہ کی  فیشن سینس اور شادی میں پرفارمنس نے ایک بار پھر پاکستان کی سب سے پیاری اداکاراؤں میں سے ایک ہونے کا ثبوت دیا۔ہانیہ اور یشما اس سے قبل عروب گل کی شادی میں اپنے دلکش ڈانس پرفارمنس سے سرخیوں میں آگئی تھیں، ان کی پرفارمنس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھی۔


عروب کے نکاح کی تقریب سادہ تھی، اور یشما، عروب اور ان کی والدہ کی ایک جذباتی لمحہ شیئر کرتے ہوئے ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو بھی آن لائن شیئر کی گئی۔

مزید :

تفریح -