یونان کشتی حادثہ  میں انسانی جانوں کا ضیاع؛وزیراعظم شہبازشریف، اسحاق ڈار اور محسن نقوی کی طلبی کے نوٹس جاری 

یونان کشتی حادثہ  میں انسانی جانوں کا ضیاع؛وزیراعظم شہبازشریف، اسحاق ڈار ...
یونان کشتی حادثہ  میں انسانی جانوں کا ضیاع؛وزیراعظم شہبازشریف، اسحاق ڈار اور محسن نقوی کی طلبی کے نوٹس جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکھر کی مقامی عدالت نے یونان کشتی حادثہ  میں انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیراعظم شہبازشریف، اسحاق ڈار اور محسن نقوی کی طلبی کے نوٹس جاری  کر دیئے ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سکھر کی مقامی عدالت میں یونان کشتی حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاع کے معاملے پر سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومتی لاپرواہی کے باعث بے روزگار پاکستانی غیرقانونی طریقے سے ملک سے باہر گئے،حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، 75پاکستانی جان کی بازی ہار گئے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاپرواہی برتنے پر حکومتی ذمے داروں کیخلاف روہڑی تھانے میں مقدمہ درج  کیا جائے۔

عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف، اسحاق ڈار اور محسن نقوی کی طلبی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے،ایڈیشنل سیشن جج ٹو نے وزیراعظم شہبازشریف، اسحاق ڈار اور محسن نقوی کی طلبی کیلئے نوٹس جاری کردیا،عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف، اسحاق ڈار ،محسن نقوی  اور ایس ایس پی سکھر کو 15جنوری کو طلب کرلیا۔