ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ ان دِنوں جن مشکلات کا شکار ہیں اِن شاءاللہ اب اس میں نمایاں کمی آناشروع ہو گئی ہے اور آج شام تک ایک بڑا کام ہونے سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں وہ اِن شاءاللہ اپنی رہائی کے بہت قریب ہیں خواہشمند افراد کی ترقی و تبادلے کا امکان بھی دکھائی دے رہا ہے آج اچھا دن ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک اہم ضرورت پوری ہو گی اللہ کا نام لے کر جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا آپ کی ایک دلی مراد بھی پوری ہو سکے گی کچھ رقم بھی ہاتھ میں آئے گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی معاملے کو لےکر کافی دِنوں سے پریشان چلے آ رہے تھے وہ اب اِن شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوںگے اور آج آپ کی ایک بڑی ضرورت بھی پوری ہو سکے گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اب حالات تیزی سے بدل رہے ہیں آپ کافی عرصے سے جس کام کو حاصل کرنا چاہتے تھے اب اِن شاءاللہ بڑی امید ہے کہ وہ مل جائےگا اور آپ کی صحت بھی اب بہتری کی طرف ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ جان بوجھ کر غلط سمت سفر کر رہے ہیں آپ کو اندازہ بھی ہے کہ یہ کس قدر خطرناک ثابت ہو گا آپ کو چاہئے کہ آپ استخارے سے کام لیں اور پیش قدمی روک دیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
کسی طرف سے کچھ پیسوں کا حصول ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے آپ جس بھی مسئلے کو اپنے سر پر سوار کر رہے ہیں اُس میں اِن شاءاللہ کسی نقصان کا اب خطرہ نہیں ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
خاض اپنوں کی وجہ سے اب پریشان ہو سکتے ہیں جن کے لئے قربانی دی وہ اب آپ کے ہی خلاف ہو گئے ہیں آج سورہ¿ قلم کی آخری دو آیات پڑھ کر خود پر پھونکیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن لوگوں سے فائدہ نہیں ہوا کبھی اُس طرف سے بھی فائدہ ملنے کا امکان ہے اور جو لوگ بے روزگار تھے اُن کا بڑا اچھا سلسلہ بن جانے کا بڑا ہی امکان موجود ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کچھ کام کرنا چاہتے ہیںوہ ابھی اپنے پیسے نہ لگائیں صرف اپنی محنت پر شرکت کریں تو بہتر ہے آج اور بھی طرف سے کوئی اچھی خبر ملنے والی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کے لئے ایک اہم معاملے میں کامیابی کی خبر ہے بس اپنے گھر پر توجہ دینا ان دِنوں بڑا فائدہ مند ثابت ہو گا اولاد کا خانہ بھی ان دِنوں صرف آپ کی نگرانی مانگ رہا ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو معاملات کبھی ہاتھوں سے نکل گئے تھے وہ دوبارہ ہاتھوں میں آنا شروع ہو گئے ہیں اب حالات تیزی سے اِن شاءاللہ بہتری کی جانب جائیں گے آج کی خبر سے اندازہ ہو گا۔