ڈی سی کرم پر حملہ، شرپسندوں کی شناخت ہو گئی

ڈی سی کرم پر حملہ، شرپسندوں کی شناخت ہو گئی
ڈی سی کرم پر حملہ، شرپسندوں کی شناخت ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرم ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کرم جاوید اللّٰہ محسود پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کی شناخت ہو گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ڈی سی پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی ہے، حملے میں نامزد 5 ملزمان اور سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔ آئی جی خیبر پختونخوا اتوار کو کوہاٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس کریں گے، جس میں آر پی او کوہاٹ اور ڈی پی او کرم سمیت دیگر افسران شریک ہوں گے۔

"جنگ " کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چیف سیکرٹیری خیبر پختونخوا بھی اتوار کو کوہاٹ پہنچیں گے، کرم حملے میں ملوث افراد پر مقدمہ درج کرکے فوری گرفتار کیا جائےگا۔