بہاولنگر اڈا گجیانی کے قریب مسافر بس اور وین میں تصادم ، 4افراد ہلاک ،وزیر اعلیٰ کا اظہارافسوس
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولنگر اڈا گجیانی کے قریب مسافر بس اور وین میں تصادم سے بچوں سمیت 4 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔