لکی مروت کے قریب پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی مذمت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لکی مروت کے قریب پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی ہے-
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا-وزیراعلی مریم نوازنے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیاہے-