وزیر اعلیٰ نے اجرک اوڑھ لی

وزیر اعلیٰ نے اجرک اوڑھ لی
وزیر اعلیٰ نے اجرک اوڑھ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے تقریب کے دوران سٹوڈنٹ کی طرف سے تحفے میں ملنے والی اجرک اپنی چادر اتار کر اوڑھ لی۔ وزیر اعلیٰ   طالبات کے درمیان بیٹھ گئیں اور شرکا ء کے پاس جاکر خود سلام کیا۔ بصارت سے محروم سپیشل طالبہ نے فلوٹ کی دھن پر قومی ترانہ پیش کیا۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے خود سٹیج پر جاکر طالبہ کا ہاتھ پکڑ کر نشست پر لے آئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے تلاوت اور نعت کی سعادت پیش کرنے والے طلباء سے اظہار شفقت کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ میں چیک تقسیم کیے۔ وزیر اعلیٰ  نے ہر طالب علم اور طالبہ کو شاباش دی اور اظہار شفقت کیا۔

ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والے طلباء کو وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پنجاب پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والے طلباء کو جنرل سلامی دی۔ تقریب  میں ہونہار سکالر شپ سے متعلق خصوصی ڈاکومینٹری پیش کی گئی۔ جھنگ اور مظفرگڑھ کے 2 طلباء نے سرائیکی میں وزیر اعلیٰ مریم نواز  کا شکریہ ادا کیا۔

 تقریب سے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں وزیر اعلیٰ  طلباء کے درمیان گِھر گئیں۔ وزیر اعلیٰ  نے طلباء کے ساتھ سیلفی بنوائی اوران سے بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز  کافی دیر تک طلباءہ کے درمیان موجود رہیں۔