تربت میں مسافر بس پر حملے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کرلی

تربت میں مسافر بس پر حملے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کرلی
تربت میں مسافر بس پر حملے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 تربت ( ڈیلی پاکستان آن لائن )تربت میں مسافر بس پر حملے کی ذمہ داری  کالعدم بی ایل اے نے قبول کرلی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے تربت میں معصوم شہریوں کو حملے کا نشانہ بنایا اور اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔ جان لیوا حملے میں 4 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے، جاں بحق افراد کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے۔ دہشت گرد حملے میں نور خان ولد دوشمبے، عبدالوہاب ولد عظیم، اعجاز ولد زر محمد، لیاقت علی ولد الہندا خان شامل ہیں۔

"جنگ " کے مطابق  ذرائع نے بتایا کہ  حملے سے ثابت ہوتا ہے کہ کالعدم تنظیم مذموم مقاصد کےلیے شہریوں کو نشانہ بناتی ہے، جو عوام دشمنی میں بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ کالعدم بی ایل اے نے 1 سال میں 100 سے زائد معصوم بلوچ شہریوں کی جان لی ہے۔