چارسدہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چار سدہ میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی ، ڈاکٹر ماریہ نے الزام عائد کیا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے انہیں ہراساں کیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر ماریہ نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر جہانزیب نے 17ڈاکتروں کا تبادلہ کیا ، جس کے خلاف پانچ ڈاکٹروں نے عدالت سے سٹے آرڈر لے لیا اور دوبارہ ڈیوٹی پر آگئے جس میں وہ بھی شامل ہیں ، ایم ایس نے دوبارہ ڈیوٹی پر آنے پر انہیں ہراساں کیا ۔
ادھر ایم ایس ڈاکٹر جہانزیب نے کہا کہ انہوں نے ڈاکٹر ماریہ سے ڈیوٹی جوائن کرنے کا تحریری حکم نامہ طلب کیا جس پر خاتون ڈاکٹر نے گالم گلوچ کی ۔