اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے72 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت252 روپے 10 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے مقرر کی گئی ہے .
مٹی کا تیل 62 پیسے سستا کیا گیا ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 48 پیسے فی لیٹر کی کمی گئی،نئی قیمت 151 روپے 73 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164 روپے 98 پیسے مقرر کی گئی ہے ,نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا ۔