وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے داخلہ اور انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبد المعید، ہلال امتیاز (ملٹری) نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو اے این ایف کی طرف سے سال 2024 کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
محسن نقوی نے منشیات سمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا اور ملک میں منشیات کے بڑھتے رجحان اور درپیش مسائل کا ادراک کرتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاوشوں کی تعریف کی۔
وفاقی وزیر نے تعلیمی اداروں کے طلباءاور نوجوان نسل کو منشیات فروشی میں ملوث عناصر کیخلاف اے این ایف کی جاری خصوصی مہم کی بالخصوص تعریف کی۔
محسن نقوی نے منشیات کے موثر طریقے سے نمٹنے کیلئے محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔