جتھوں کے ذریعے فیڈریشن پر چڑھائی کرنے سے این آر او نہیں ملتے : عظمیٰ بخاری 

Dec 01, 2024 | 02:38 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ لیڈرشپ بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے۔ پی ٹی آئی اپنی ذلت اور بدنامی فیک نیوز اور افواہوں کے پیچھے چھپا رہی ہے۔ کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگنے والے اب کس منہ سے کارکنوں کا دم بھر رہے ہیں؟

 انہوں مزید کہا کہ جتھوں سے فیڈریشن پر چڑھائی کرنے سے این آر او نہیں ملتے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے اصل مجرم گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیں۔ پوری دنیا کے میڈیا نے دیکھا کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ کی گاڑیوں پر انہی کے کارکنوں نے ڈنڈے مارے اور پتھراؤ کیا۔ جن کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے وہ پھر بھڑکیں ماررہے ہیں ۔

 وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور انکی جماعت کو ختم کرنے کے لیے بشری بی بی کافی ہے۔ یہ تحریک انصاف کی آخری ناکام بغاوت تھی اور اب شدت پسند اور انتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کا رخ کرنے کی غلطی نہیں دھرائے گا۔

مزیدخبریں