پنجاب میں پہلی مرتبہ ذیابیطس کے پیدائشی مریض بچوں کیلیے مفت انسولین کی فراہمی کا پراجیکٹ لانچ کر دیا گیا

پنجاب میں پہلی مرتبہ ذیابیطس کے پیدائشی مریض بچوں کیلیے مفت انسولین کی ...
پنجاب میں پہلی مرتبہ ذیابیطس کے پیدائشی مریض بچوں کیلیے مفت انسولین کی فراہمی کا پراجیکٹ لانچ کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ذیابیطس /شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کے لیے مفت انسولین کی فراہمی کا پراجیکٹ لانچ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو انسولین ان کے گھر پر ہی پہنچائی جائے گی۔ چیف منسٹر مریم نواز پروگرام کے تحت ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو گھر بیٹھے ہی چیف منسٹر مریم نوازانسولین پروگرام میں رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے۔ چیف منسٹر مریم نوازانسولین کے لیے خصوصی ہیلپ 1033بھی قائم کر دی گئی ہے۔ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچے کی مفت انسولین کے لئے تحصیل یا ضلع میں این سی ڈی کلینک پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ننھے بچے پھول کی مانند ہوتے ہیں اور ہم انہیں مرجھانے نہیں دیں گے۔ ماں ہوں بچوں کی تکلیف اور بیماری کا شدت سے احساس ہے۔ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو ہسپتال آنے جانے کی کوفت سے بچانے کے لئے گھر بیٹھے انسولین دی جائے گی۔ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو تاحیات انسولین کی ضرورت ہوتی ہے اور والدین کا بوجھ بٹائیں گے۔ پنجاب بھر میں بچوں کی صحت اور علاج کے لئے تمام تر میسر وسائل مہیا کریں گے۔