محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان بالائی /وسطی پنجاب اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد،گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لیہ، بھکر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بارکھان، نصیر آباد، لورالائی، سبی، خضدار، کوہلو اور آوران میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، بونیر، کرم، وزیرستان، خیبر، باجوڑ اور مہمند میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران ہری پور، پشاور، کوہاٹ، کرک، مردان، نوشہرہ اور صوابی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔